یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے دوسرا طیارہ کل روانہ ہوگا
پیر 30 مارچ 2015 11:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) یمن کے شہر المکلا میں پھنسے 150 سے 200 کے قریب پاکستانیوں کو بحفاظت طور پر وطن واپس لانے کے لئے دوسرا خصوصی طیارہ کل منگل کو روانہ ہوگا۔
(جاری ہے)
ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کی وجہ سے ایئرپورٹ تک رسائی ممکن نہیں جہاں پھنسے 100 سے زائد پاکستانیوں کو بذریعہ روڈ المکلا لایا جائے گا جہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے تمام محصورین کو وطن واپس لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 339 مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ لایا جائے گا جہاں سے انہیں بذریعہ پرواز اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ محصورین کا المکلا کے نزدیکی ایئرپورٹ ریان کے ذریعے انخلا ممکن ہے جب کہ المکلا سے دوسرا ممکنہ ذریعہ غیضہ ایئرپورٹ ہے اور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے چینی حکام سے بھی رابطے میں ہیں جب کہ پاک بحریہ کا جہاز بھی عدن کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.