وزیراعظم کی ذاتی کوششوں سے یمن سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا، وزیر اعظم محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں، حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے دودن میں پانچ سو تین پاکستانی واپس لائے گئے، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر پرویز رشید کی یمن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
پیر 30 مارچ 2015 12:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی کوششوں کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی کو ممکن بنایا گیا، وزیر اعظم محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں،تمام مسافروں نے یمن میں پاکستان کے سفیر کی تعریف کی،حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے دودن میں پانچ سو تین پاکستانی واپس لائے گئے، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وہ پیر کو یمن سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے اب تک پانچ سو تین پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف یمن میں محصور پاکستانیوں کے واپسی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ یمن میں پاکستانی سفیر عرفان یوسف نے پی آئی اے کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار نو فلائی زون میں طیارے نے پرواز کی جبکہ طارق فضل چوہدری کاکہناتھاکہ محصور پاکستانیوں کی واپسی کے عمل کی نگرانی خود وزیراعظم کررہے ہیں، یمن میں رہ جانے والے آخری پاکستانی کو بھی بحفاظت واپس لایاجائیگا، نوفلائی زون سے اپنے شہریوں کو باحفاظت نکال لانے پرخوشی محسوس ہورہی ہے۔ پاکستانیوں کے استقبال کے لیے ایم این اے طارق فضل چودھری اور وزیراعظم کے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.