خیبر پختونخواہ، 70 مزید پرنسپل اور مالکان کے خلاف سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اساتذہ نے صوبائی حکومت کے سیکیورٹی پلان کے مطابق انتظامات نہیں کیے تھے
پیر 30 مارچ 2015 13:05
کوہاٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء )نجی اور سرکاری اسکولوں کے 70 مزید پرنسپل اور مالکان کے خلاف 2015ء کے سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر الزام تھا کہ انہوں نے تنبیہ کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے سیکیورٹی پلان کے مطابق انتظامات نہیں کیے تھے۔اس طرح کے مقدمات تقریباً ایک ہفتہ قبل اسکولوں کے 88 مالکان اور پرنسپل کے خلاف بھی درج کیے گئے تھے۔
ان میں سے تقریباً سب ہی نے عدالتوں سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ضلعی پولیس افسر شعیب افسر کہتے ہیں کہ ان اسکولوں کے سربراہوں نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے متواتر جاری کیے گئے نوٹسوں کو نظرانداز کیا تھا۔ان سے کہا جارہا تھا کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کریں، گارڈز تعینات کریں اور چاردیواری کو دس فٹ تک بلند کریں۔(جاری ہے)
علی زئی، خادی زئی، استارزئی، چکارکوٹ، بالا، نصرت خیل، پراچگان بندہ، محمد زئی، ملوک خان بندہ، گمبٹ، خوشحال گڑھ،
گنڈیالی، غورہ زئی، جابر، توغ، ڈھوڈا، دھیری بندہ، شینوخیل، جدید بندہ، لاچی تحصیل، حافظ آباد، جنگ خیل، ملنگ آباد، شہید بندہ، جرما، خرماٹو، ریاتی بندہ، بازیدخیل، باقی زئی اور گھکمول کے علاقوں میں قائم اسکولوں کے 70 پرنسپل اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.