پاکستانی اداکارہ ماورا فلم کیلئے ممبئی پہنچ گئیں
منگل 31 مارچ 2015 11:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے ماورا حسین بھی بالی ووڈ فلم کے لئے ممبئی جاپہنچیں۔ تفصیل کے مطابق پاکستانی فنکاروں فواد خان، عمائمہ ملک، ماہرہ خان، سارہ لورین، عمران عباس کی بالی ووڈ میں اڑان کو دیکھتے ہوئے ماڈل و اداکارہ ماورا حسین کراچی سے ممبئی پہنچ چکی ہیں۔
(جاری ہے)
اداکارہ نے تصدیق کے لئے سوشل میڈیا پر اپنے دورہ ممبئی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر میں انہیں جہاز میں بیٹھتے ہوئے ، ٹکٹ پاسپورٹ اور انہیں گاڑی سے اترتے دیکھا یا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماورا کو بالی ووڈ سے دو فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے اس حوالے سے معاملات طے کرنے ممبئی گئی ہیں جہاں ان کے علاوہ دیگر بالی ووڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ ماورا حسین کی بہن عروہ حسین بھی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ ہیں جن کی ایک فلم ”نامعلوم افراد“ منظر عام پر آچکی ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.