17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ‘اوکاڑہ سینئرز نے ساہیوال سینئرز کو 63 رنز ،بہاولنگر سینئرز نے بورے والا لائنز کو 55 رنز سے ہرادیا
منگل 31 مارچ 2015 13:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ اوکاڑہ سینئرز اور ساہیوال سینئرز کے درمیان جمخانہ گراؤنڈ ساہیوال میں کھیلا گیا جو کہ اوکاڑہ سینئرز نے 63 رنز سے جیت لیا۔ اوکاڑہ سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے۔ ارشاد احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔
محمد حفیظ 52رنز ، راؤ ریاض 25، ملک عامر توصیف 23، آصف محمود 15 اور ریاض احمد نے 15رنز بنائے۔ ساہیوال سینئرز کی طرف سے شاہد نصیر نے 3/65، مسعود بلوچ 2/5، مسرور حسین 1/35، شہباز اشرف1/29، وسیم شاہ 1/33 اور احمد یار نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ساہیوال سینئرز 28 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بناسکی۔(جاری ہے)
مسرور حسین نے 77، مسعود حسین 41، وسیم شاہ 47 اور آصف اقبال نے 17 رنز بنائے۔
اوکاڑہ سینئرز کی طرف سے ملک عامر توصیف نے 4/30، ارشاد احمد 4/36، محمد حفیظ 1/22 اور فرزند علی نے 1/38 وکٹ حاصل کیں۔ سہیل منظور، طالب حسین امپائر جبکہ محمد عتیق سکورر تھے۔ اسی سلسلے کا دوسرا میچ بہاولنگر سینئرز اور بورے والا لائنز کے درمیان بہاولنگر اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جو کہ بورے والا لائنز نے 55 رنز سے جیت لیا۔ بورے والا لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ قمر الزمان نے 45، حنیف کاشف 50، محمد سلیم 22، محمد جمیل 23 اور ندیم ناصر نے 43رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بہاولنگر سینئرز کی طرف سے محمد عامر نے 3/38، احسن جاوید 1/24، شوکت علی 1/25 اور محمد شاہد نے 1/44 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں بہاولنگر سینئرز 17.4 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔ شوکت علی نے 37، احسن جاوید 22،محمد شاہد 17 اور محمد عامر نے 20رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ بورے والا لائنز کی طرف سے حنیف کاشف نے 5/19، ندیم ناصر 1/42، محمد سلیم 1/43 اور عاطف شیخ نے 1/15 وکٹ حاصل کیں۔ راجہ شاہد، جمیل شاہ امپائر جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنے قریبی دوست کی ناگہانی موت کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، عمر گل کا انکشاف
-
آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، چیئر مین پی سی بی کا دو ٹوک بیان
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، روہت شرما قیادت کرینگے
-
ہاکی کی بہتری کیلئے میرٹ پر فیصلے کیے گئے ،عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنا یقینا ایک قا بل فخر بات ہے ،رانا مشہود
-
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.