پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع سانگھڑ کا پہلا اجلاس، اہم منصو بو ں پر تبا دلہ خیا ل
منگل 31 مارچ 2015 14:02
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) پیٹرولیم سوشل ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع سانگھڑ کا پہلا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فراز ڈیرو کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سکندر علی خشک اور کمیٹی کے ممبران ایم این ایز پیر بخش جونیجو، بھاون داس، ایم پی ایز شاہد خان تھیم، سعید خان نظامانی، وریام فقیر خاصخیلی اور نند کمار گوکلانی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ تیل وگیس کمپنیوں کے نمائندوں نے UEP کے نصیرالدین پیرزادہ، او جی ڈی سی ایل کے آغا اشرف، نثار کورائی، PPL کے محمد اکرم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II سانگھڑ زوہیب مشتاق بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کے سیکریٹری وڈپٹی کمشنر سکندر علی خشک نے بتایا کہ ضلع سے نکلنے والے تیل وگیس کے پروڈکشن بونس کی مد میں ضلع کو 12 کروڑ 44 لاکھ روپے مل گئے ہیں جن میں مالی سال 2011-12ء فنانس ڈپارٹمنٹ کے ذریعے وفاق سے ملنے والی رقومات میں سے 16 لاکھ 25 ہزار روپے جبکہ سنجھورو بلاک میں OGDCL کی پارٹنر کمپنی اوشین پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے 75 لاکھ 37 ہزار روپے ڈپٹی کمشنر کے اکاؤنٹ میں آگئے ہیں جبکہ پی پی ایل کی جانب سے قانونی معاملات مکمل ہونے پر مزید پیسے ملے گے جو کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ اسکیموں پر خرچ کئے جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.