الطاف حسین کے تین ممکنہ جانشین، نام تجویز
منگل 31 مارچ 2015 14:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ2015ء) جب متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے پارٹی کا سب سے بااختیار عہدہ چھوڑنے کافیصلہ چندگھنٹوں میں واپس لیا تو چند سیاسی مبصرین ہی اس وقت حیرت زدہ رہ گئے ہوں گے، لیکن ان کے تین جانشینوں کے ناموں کے پہلی مرتبہ اعلان پر بڑے پیمانے پر تعجب کا اظہار کیا گیا۔
(جاری ہے)
ایک ٹیلی فونک خطاب کے دوران جو پیر کی علی الصبح نجی نیوز چینلز پر نشر کیا گیا، الطاف حسین نے اپنی پارٹی کے منتخب نمائندوں اور عہدے داروں کے ایک اجلاس سے کہا کہ وہ فاروق ستّار، ندیم نصرت یا محمود انور میں سے ان کی جگہ کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں، اس لیے کہ وہ پارٹی کی قیادت سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کے سب سے سینئر رہنما ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے۔ ندیم نصرت اور محمود انور لندن میں رہتے ہیں اور ان کی الطاف حسین کے ساتھ وابستگی تین اور دو دہائیوں پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور محمود انور پارٹی کی رابطہ کمیٹی کے رکن ہیں، جبکہ ندیم نصرت رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینیر کے طور پر پارٹی کے سربراہ کے نائب کی حیثیت رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.