حکومت انڈس موٹرز(ٹویوٹا) کی لوٹ مار پر خاموش ،نئی گاڑیوں کی بکنگ کیلئے ہزاروں افراد سے اربوں کی رقم وصول کرلی، چھ ماہ گذر جانے کے باوجود گاڑیاں نہ مل سکیں ، کمپنی جمع شدہ رقم پر بینکوں سے کروڑوں روپے ماہوار منافع وصول کر نے میں مصروف ، بکنگ کرانے والوں کا چیئرمین ایس ای سی پی سے انڈس موٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
منگل 31 مارچ 2015 17:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) حکومت انڈس موٹرز(ٹویوٹا) کی لوٹ مار اور اجارہ داری پر خاموش تماشائی بن گئی۔ نئی گاڑیوں کی بکنگ کیلئے ہزاروں افراد سے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم وصول کرلی، جنہیں گزشتہ چھ ماہ سے گاڑیاں نہیں ملیں، کمپنی جمع شدہ رقم پر بینکوں سے کروڑوں روپے ماہوار منافع وصول کر رہی ہے، گاڑیاں بک کرانے والوں کا چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے انڈس موٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق انڈس موٹرز(ٹویوٹا) کمپنی کے خلاف ایڈوانس بکنگ کے باوجود بروقت گاڑیاں فراہم نہ کرنے کی شکایات کی بھرمار ہو گئی ہے۔ منگل کو ٹویوٹا گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کرانے والوں نے بتایا کہ چھ ماہ ہو گئے کمپنی کو سو فیصد پیشگی ادائیگی کر دی جبکہ کمپنی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے مسلسل تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران ہزاروں افراد نے انڈس موٹرز کے پاس ایک ارب روپے سے زائد کی گاڑیاں بک کرائی ہیں جس پر کمپنی بینکوں سے ماہوار کروڑوں روپے منافع وصول کر رہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر صنعت و تجارت سمیت تمام حکومتی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ٹویوٹا گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کرانے والے متاثرین نے کہا کہ انڈس موٹرز کمپنی چھ ماہ گزرنے کے باوجود گاڑیاں فراہم نہ کر کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے چیئرمین ایس ای سی پی سے مطالبہ کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر انڈس موٹرز کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17 روپے کلو کمی
-
100اور1500مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل ) ہو گی
-
پاک فوج اور قوم کا محبت، جذبات اور احترام کا رشتہ ہے،ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار 100انڈکس نے 74 ہزار کی ایک اورنفسیاتی حد کوعبورکرلیا
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
-
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اب تک 60 فیصد سے زائد کمی
-
کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل)15مئی کوہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.