چینی صدر کا 10 اپریل کو دورہ پاکستان متوقع
بدھ 1 اپریل 2015 14:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چینی صدر لی چن پنگ کا 10 اپریل کو دورہ پاکستان پر پہنچنے کا امکان ۔ دورے کے دوران 2 درجن سے زائد مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدوں پر دستخط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی متوقع ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر لی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان نیوکلیئر پاور ، گوادر ایئرپورٹ ، پاک چین اقتصادی راہداری ، توانائی ، تجارت اور سرمایہ کاری کے 12 سے زائد مفاہمتی یاداشتوں کے سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے ۔
پاکستان چینی صدر کے دورے کو گزشتہ 10 ماہ سے دیکھ رہا ہے جبکہ اس حوالے سے ان کے لئے دو دورے منسوخ ہو چکے ہیں چینی صدر اپنے دورے کے دوسرے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے صدر ممنون حسین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں تاہم اس کی حمتی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مستقبل میں پاک چین دوستی پلان کے حوالے سے اعلان بھی متوقع ہے چینی صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔
تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے چینی صدر کے دورے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی دانگ نے 10 مارچ کو کہا تھا کہ چینی صدر ذاتی مصروفیات کے باعث مارچ میں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے اس سے پہلے چینی صدر کی 23 مارچ کو پاکستان ڈے پریڈ میں شرکت کا پلان تھا اس سے قبل چینی صدر نے ستمبر 2014 میں بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.