تحصیل میونسپل کمیٹی وڈھ کا ہائی اسکول وڈھ کی کمپیوٹر لیب کیلئے 55ہزار روپے کا اعلان

بدھ 1 اپریل 2015 18:42

وڈھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تحصیل میونسپل کمیٹی وڈھ کے چیئر مین میر امام بخش مینگل نے ہائی سکول وڈھ کے کمپیوٹر لیب کے کمپیوٹر ز کے مرمت کیلئے مجموعی طور پر 55.

(جاری ہے)

000ہزار وپے کا اعلان کیا تفصیلات کے مطابق چیئر مین میر امام بخش مینگل نے گزشتہ رو ز ہائی سکول وڈھ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے ضلع خضدار سے ہائی سکول وڈھ کے سائنس ٹیچر شمس الحق مینگل کو تعلیمی میدان میں بہترین خدمات سرانجام دینے پربیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ ملنے اور 23مارچ کو خضدار میں ہائی سکول وڈھ کے کلاس پنجم کے طالب علم جنید صالح کو ملی نغمہ پیش کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں سکول کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران 25.000 ہزار روپے اکمپیوٹر لیب کے کمپیوٹر ز کے مرمت کیلئے اسپورٹس کیلئے30.000ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا ۔