حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے معاملات طے پاگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 20:14

حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے معاملات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے مابین مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر معاملات طے پاگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاہدے پر دستخط آج رات ساڑھے نو بجے پنجاب ہاوَس میں حکومت اور تحریک انصاف کے وفود کے مابین ہونے والی ملاقات میں متوقع ہے۔ حکومتی وفد کی قیادت اسحاق ڈار کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :