یکم مئی تک سرکلر روڈ پرانا بس اڈہ کو تعمیر اور لوکل بسوں کا شہر میں داخلہ بند نہ کیا جائے،متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن
بدھ 1 اپریل 2015 20:46
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کوئٹہ کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم مئی تک سرکلر روڈ پرانا بس اڈہ کو تعمیر اور لوکل بسوں کا شہر میں داخلہ بند نہ کیا جائے بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ یہ بات متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے رہنماوں اختر جان کاکڑ، شیراحمد بلوچ، بابو شفیع ، محمد انور ، حاجی اسحاق،نذیراحمد لہڑی اور دیگر نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی متعد د اہم سڑکوں کو وی وی آئی پی اور ریڈ زون کے نام پر عوام کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے سرکلر روڈ بس اڈہ 2006ء میں ہم سے حکمرانوں کی نگرانی میں لیکر چھ ماہ بعد بناکر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن دس سال گزرنے کے باوجود وہاں کھڈے نظر آرہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب میٹروپولیٹن کارپوریشن سرکلر روڈ بس اڈے کو معاہدے کے مطابق تعمیر کرنے کی بجائے لوکل بسوں کو کوئلہ پھاٹک اور ریلوے اسٹیشن تک محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یکم مئی تک سرکلر روڈ پرانا بس اڈہ کو تعمیر اور لوکل بسوں کا شہر میں داخلہ بند نہ کیا جائے بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اور بسوں کو لے جاکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کھڑی کردیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور میٹروپولیٹن کارپوریشن پر عائد ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.