سپریم کورٹ؛ 19 ویں ترمیم کے خلاف درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کا حکم ،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
جمعرات 2 اپریل 2015 12:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے 19 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کا حکم کا دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس 18 اور 21 ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں شاہد اورکزئی کی اس درخواست کو ان کے ساتھ لگایا جائے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان سے اس آئینی اور قانونی نقطہ پر معاونت طلب کی ہے کہ سپریم کورٹ کا جج جب قائم مقام چیف الیکشں کمشنر کے عہدے پر کام کر رہا ہوتا ہے تو کیا وہ بطور جج اپنے فرائض منصبی ادا کر سکتا ہے یا نہیں ۔
یہ حکم جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز جاری کیا ہے ۔ شاہد اورکزئی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ انہوں نے 19 ویں ترمیم کو چیلنج کر رکھا ہے جن میں بعض آئینی اور قانونی نقات کی تشریح کا معاملہ اٹھایا گیا ہے سپریم کورٹ کا جج جب وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بنتا ہے تو بطور جج اپنے عدالت میں فرائض کیسے سرانجام دے سکتا ہے ۔(جاری ہے)
اس حوالے سے عدالت تشریح کرے ۔ اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اس آئینی اور قانونی نقطہ پر معاونت طلب کی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک لئے ملتوی کر دی گئی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.