حلقہ این اے 246 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیدواروں کے نام اور انتخابی نشانات کی فہرست جاری
جمعرات 2 اپریل 2015 14:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) صوبائی الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 246 سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 15 امیدواروں کے ناموں اور ان کے انتخابی نشانات کے حوالے سے حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ اس نشست پر اصل مقابلہ ایم کیوایم، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کے درمیان ہوگا۔
(جاری ہے)
فہرست کے مطابق ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل ان کا انتخاب نشان (پتنگ) ہے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کا انتخاب نشان (بلا)، جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کا انتخابی نشان (ترازو) ہے۔
15 امیدواروں کی فہرست میں واحد خاتون امیدوار سیما زریں کا انتخابی نشان (ڈریسنگ ٹیبل)، اسلم شاہ (پریشر ککر)، اشرف علی قریشی (ٹوتھ برش)، ایم محفوظ یار خان (سوٹ کیس)، پرویز علی (بوتل)، اظہارالحسن الیکٹرک (ہیٹر)، سید عثمان علی (تربوز)، منعیز ظفر (گلدستہ)، محمد ایوب (ڈرم)، عثمان معظم صدیقی (غبارہ)، عبدالستار انصاری (کیمرہ) اور حسن پرویز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 246 پر ضمنی الیکشن 23 اپریل کو ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.