فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے‘ میاں کامران سیف
جمعہ 3 اپریل 2015 16:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے فوجی عدالتوں سے 6دہشتگردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے دہشتگردوں کو فوری سزائیں اچھا اقدام ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے دہشت گردی میں کمی واقع ہوئی ہے خود کش حملوں معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں ان کا کڑا احتساب اور فوری سزائیں وقت کا اہم تقاضا ہے ۔
میاں کامران سیف نے فوج کی جانب سے کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اور بھتہ مافیا کے خلاف کارروائی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوکر رہ گئی ہے اور کراچی کا امن و سکون بحال ہوگیا ہے بھتہ کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور ہر طبقہ فکر نے کراچی آپریشن کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے تاکہ ملک امن و امان کو گہوارہ بن سکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.