جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘ چوہدری محمد سرور
بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے غر یبوں کا معاشی قاتل ہو رہا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ‘ سابق گورنر
جمعہ 3 اپریل 2015 19:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمران آج کہاں ہے ؟‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے غر یبوں کا معاشی قاتل ہو رہا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انکو اپنی ناکامیوں پر قوم کو جواب دینا ہو گا ۔
لندن سے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی کو عام انتخابات کی بعد اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلد یاتی انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دھاندلی کے خاتمے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے جنگ لڑی ہے اوراب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے تمام چہرے اور کردار بے نقاب ہو نگے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کر نے کیلئے دھاندلی کر نیوالے اصل میں جمہو ریت کے دشمن ہیں اور ہم نے انتخابی عمل سے ایسے لوگوں کو پاک کر نا ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی جمہو ریت کے خلاف ساز ش ہو گی‘ عام انتخابات میں بھی دھاندلی کر نیوالے بھی جمہو ریت دشمن ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.