کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب ،تمام جماعتوں کا اتفاق
ضابطہ اخلاق کے مطابق انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی ریلی یا جلسہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ذاتیات پر مبنی تقاریر نہیں کریں گی
جمعہ 3 اپریل 2015 22:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے۔ اس ضابطہ اخلاق پر تمام جماعتوں نے اتفاق کرلیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی ریلی یا جلسہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ذاتیات پر مبنی تقاریر نہیں کریں گی۔
انتخابی مہم کے دوران حکومتی شخصیات کی دخل اندازی دینے پر مکمل پابندی ہوگی۔ پرامن الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام جماعتیں تعاون کریں گی۔ اس ضابطہ اخلاق پر اتفاق جمعہ کو ضلع وسطی کے مقامی لان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 246 کے بلائے گئے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور این اے 246کے ریٹرننگ افسر علی اصغر سیال نے کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.