کراچی ،تحریک انصاف نے انتخابی کیمپ ہٹانے کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دے دیا، متحدہ کی تردید
ہفتہ 4 اپریل 2015 15:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کریم آباد میں قائم انتخابی کیمپ ہٹانے کا ذمہ دار ایم کیوایم کو قرار دیا ہے جب کہ متحدہ نے کیمپ ہٹانے کی تردید کی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے کراچی کے علاقے کریم آباد میں قائم پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی کیمپ ختم کر دیا گیا۔
کچھ افراد انتخابی آفس کا سارا گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹینٹ سروس والے کو ہم نے انتخابی کیمپ ہٹانے کا نہیں کہا بلکہ یہ کام ایم کیو ایم کا ہے، ٹینٹ سروس والے ہم سے کہہ رہے ہیں کہ ہمارا سامان واپس دلوایا جائے، ہم دوبارہ اسی جگہ اپنا کیمپ قائم کریں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید کا کہنا ہے کہ کیمپ آفس ہم نے نہیں ہٹوایا، ہم نے تو خود تحریک انصاف کو انتخابی کیمپ لگوا کر دیا تھا، اگر تحریک انصاف والے کہیں تو دوبارہ سے ان کا کیمپ قائم کردیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کریم آباد میں واقع تحریک انصاف کے انتخابی کیمپ پر ایم کیو ایم کے ہمدردوں نے توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد حالات کشیدہ ہونے پر پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جس کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماوٴں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.