واسا اور ٹیپا کے 781کنٹریکٹ ملازمین مستقل ‘ایل ڈی اے کے155ملازمین کی ترقی
نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے فیروز پور روڈ اور کاچھا ریلوے کراسنگ تک سڑکیں تعمیر کرنے کی منظوری
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے واسا اور ٹیپا کے781کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے‘ ایل ڈی اے اور اس کی ذیلی ایجنسیوں کے 155ملازمین کو ترقی دینے ‘ نئی شروع کی جانے والی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لئے گجومتہ فیروز پورروڈ سے کاہنہ کاچھا تک مجوزہ رنگ روڈ کے متوازی نئی سڑک تعمیر کرنے‘ سکیم کے شمالی جانب ہڈیارہ ڈرین سے کاچھا ریلوے کراسنگ پر تعمیر کئے جانے والے فلائی اوور تک راستہ بنانے اور واسا ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کے لئے سوک سنٹر جوہر ٹاؤن میں چار کنال کا پلاٹ الاٹ کرنے کی منظور ی دے دی ہے ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس گزشتہ روزوائس چیئر مین ایل ڈی اے خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت90شاہراہ قائد اعظم پرمنعقد ہوا جس میں لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی باؤ محمد اختر‘ قصور سے محمد یعقوب ندیم سیٹھی اور ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد ‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خاں چیمہ ‘مینجنگ ڈائریکٹر واساچودھری نصیر احمد‘ ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر ) آمنہ منیر‘ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( ہاؤسنگ )عمارہ خان ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن ‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید‘ چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ‘ چیف ٹاؤن پلانر چودھری محمد اکرم اور صوبائی محکمہ ہاؤسنگ‘ منصوبہ بندی ، بلدیات اور خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.