سندھ میں جرگے اور پنچائتیں غریب عوام کے لیے ناسور بن چکی ہیں،حلیم عادل شیخ
جرگوں کے واقعات میں غریب اور امیر کی موت کے معاوضے بھی الگ الگ ہیں،صدر مسلم لیگ (ق)سندھ
ہفتہ 4 اپریل 2015 17:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہسندھ بھر میں جرگے اور پنچائتیں معاشرے کے لیے ناسور بن چکی ہیں ،حکومت سندھ کی اقرباء پروری نے نام نہاد عزت دارجاگیر دار وں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،جس کی وجہ سے سندھ بھر میں لاقانونیت اور ناانصافی عام ہیں ۔ڈھرکی میں کہیں چادریں بیچنے والی معصوم بچی کوتشدد کے بعد زندہ جلادیا جاتا ہے ،کہیں دادو میں پولیس کا ایک اعلی ٰافسراسکول کی طالبہ کوگھریلو جھگڑے پر گھر میں گھس کر مارجاتا ہے تو کہیں کندھ کوٹ میں غربت کا ماراغریب کسان اپنی چار بیٹیوں کو بیچتا ہوا دکھائی دیتا ہے کیا ان واقعات کا کوئی پوچھنے والا ہے یا نہیں ؟۔
سانگھڑ میں ایک بااثر زمیندار تھر سے گندم کی کٹائی پر آئے ہوئے مزدور ہیرو بھیل کو گھر میں بلاکر گولی مار دیتا ہے ورثاء کی جانب سے تین دن تک لاش کے ساتھ دھرنا جاری رکھنے کے باجود مقامی پولیس نام نہاد وڈیروں کے خلاف خاموش تماشائی بنی رہتی ہے اس پر حکومت بھی چپ سادھے رکھتی ہے کیا یہ ریاستی دہشت گردی نہیں ہے کیا اس کے خلاف کوئی آپریشن نہیں بنتا؟۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.