وزیراعلیٰ شہبازشریف کی مقتول زین کے گھر آمد ، والدہ، بہنوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت ،فوری انصاف کی یقین دہانی
آپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتا لیکن میرا وعدہ ہے ہر قیمت پر انصاف دلاؤں گا،شہبازشریف کی مقتول کی والدہ سے گفتگو
ہفتہ 4 اپریل 2015 20:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف مقتول طالبعلم زین کی رہائش گاہ کیولری گراؤنڈ گئے اور مقتول کی والدہ ، بہنوں اور دیگر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مقتول زین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر)شجاع خانزداہ، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہورڈویژن، سی سی پی او لاہور او رڈی سی او لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مقتول زین کی والدہ سے اس اندوہنا ک واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے ،معصوم زین کو نا حق قتل کیا گیا ہے ۔آپ فکر نہ کریں میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کوفوری انصاف دلاؤں گا ۔(جاری ہے)
کوئی سفارش یا سیاسی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میں نے اس افسوسناک واقعہ کی خبر ملتے ہی سی سی پی او لاہور کو فون کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ۔
مقدمے میں نامزد تمام ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد ہو چکی ہے ۔وزیراعلیٰ نے مقتول زین کی والدہ کو دلاسہ دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی او رکہاکہ میں الله کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ قانون کے تحت انصاف میں دلاؤں گا اور کیس کا چالان جلد تیار کر کے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں آپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتالیکن انصاف ضرورہوگا ۔زین کے قتل میں ملوث ملزمان کسی صورت قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول کی والدہ سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں اور مقتول زین بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہیں دلاسہ دیا ۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زین کو انتہائی اندوہناک طریقے سے مارا گیاہے، یہ بڑا دلخراش واقعہ ہے جس پر دلی دکھ او رافسوس ہواہے ۔میں زین کی والدہ اور اس کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کے لئے آیا ہوں ۔میری ہدایت پر واقعہ میں ملوث ملزمان فوری طو رپر گرفتار کر لئے گئے تھے اور ملزمان کی فوری گرفتاری پر میں انسپکٹرجنرل پولیس مشتاق سکھیرا ، سی سی پی او لاہور او رڈی آئی جی آپریشن کو شاباش دتیا ہوں-انہوں نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے ،کیس کا چالان جلد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھجوایا جائے گا۔واقعہ میں کوئی سفارش یا سیاسی دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،جس نے یہ درندگی کا مظاہرہ کیاہے اسے قانون کے تحت کڑی ترین سز ا ملے گی۔زین کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کے آہنی ہاتھ کی گرفت میں آ چکے ہیں اور سخت ترین سزا سے نہیں بچ پائیں گے ،انصاف ہر صورت ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.