وزیراعلیٰ سندھ نے ننگرپارکر میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل کا نوٹس لے لیا، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ضلع تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر کے علاقے ڈھورائی میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپورخاص کو واقعے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،تاکہ اس اندوہناک قتل میں ملوث مجرموں کومثالی سزا دلائی جا سکے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے تھرپارکر کے پرامن علاقے میں اس بدقسمت واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث مجرموں کو ہر صورت میں انصاف کے کٹہڑے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے ڈی آئی جی پولیس اور کمشنر میرپورخاص کو اس واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.