پاکستان،بنگلہ دیش بورڈ کاتنازع دو روز میں ختم ہونے کاامکان
بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ کچھ مالی امور طے ہونا باقی ، معاملات طے ہونے پر دورے کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا چیئرمین پی سی بی شہریار خان
اتوار 5 اپریل 2015 13:45
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے بارے میں پاکستان اور بنگلہ دیش بورڈ کا تنازع دو روزمیں ختم ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوجلد طے ہوجائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ بنگلہ دیش بورڈ کے ساتھ کچھ مالی امور طے ہونا باقی ہیں۔ جلد معاملات طے ہونے پر پاکستان ٹیم کے دورے کا حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر تنازع حل کرلیا جائے گا۔ اورپاکستان کی ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ ضرور کرے گی۔ پی سی بی نے سیریز کے ریونیو میں سے پچاس فیصد کا مطالبہ کیاہے۔بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن کاکہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی ملک کادورہ منسوخ کرنے پرزرتلافی دیاجاتاہے۔(جاری ہے)
ہم ریونیو میں حصہ تو نہیں دے سکتے۔
لیکن دوہزاربارہ میں اپنی ٹیم نہ بھیجنے کیلئے زرتلافی ادا کرنے کاتیار ہیں۔قومی ٹیم تیرہ اپریل کو ڈھاکا پہنچے گی۔ دورے کا آغاز میرپور میں وارم اپ میچ سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچزبھی شیربنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں سترہ،انیس اوربائیس اپریل کوکھیلے جائیں گے۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی چوبیس اپریل کو میرپور ہی میں ہوگا۔ جبکہ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس اپریل سے دومئی تک کھلنا میں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.