اسمبلیوں میں واپسی ، تحریک انصاف کے ارکان کو 7 ماہ کی تنخواہیں آئندہ ہفتے ادا کی جائینگی ،ایوان سے غیر حاضری کے باعث ڈیلی الاؤنس سے محروم رہیں گے
اتوار 5 اپریل 2015 19:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کی طرف سے اسمبلیوں میں واپس جانے کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی پنجاب اور سندھ اسمبلی ، کے حکام نے تحریک انصاف کے ارکان کو 7 ماہ کی تنخواہیں دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور یہ ان تنخواہوں کے چیک آئندہ ہفتے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تمام ارکان کو دیدیئے جائیں گے تاہم 7 ماہ سے ایوان سے غیر حاضر رہنے کے باعث ڈیلی الاؤنس سے محروم رہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اگست 2014ء میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لانگ مارچ کے موقع پر قومی اور سندھ اور پنجاب کی اسمبلیوں سے استعفے دیدیئے تھے جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان نے استعفے دینے سے انکار کردیا تھا ، قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے کئی مرتبہ تحریک انصاف کے ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا تاہم جاوید ہاشمی کے سوا کوئی رکن تصدیق کیلئے سپیکر کے چیمبر میں نہیں آیا جس کی وجہ سے استعفے منظور ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر کئی ماہ تک آئینی اور قانونی بحث چلتی رہی اور اس دوران تحریک انصاف کے 5 ارکان نے قیادت سے بغاوت کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کردی تھی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.