پارلیمنٹ میں شور مچانے والے خوفزدہ ہیں دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہو جائیگا ، عمران خان
پیر 6 اپریل 2015 15:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں شور مچانے والے خوفزدہ ہیں اگر دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہو جائیگا ، ن لیگ کے ارکان نے ایوان میں واپس آنے پر جیسا استقبال کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں، سوا سال تک چار حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے، آواز نہ سننے پر سڑکوں پر آنا پڑا، جوڈیشل کمیشن کا قیام اصولی موقف تھا، تشکیل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ایوان میں واپس آنے پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے جس طرح استقبال کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی پر شور مچانے والے کہ خوفزدہ ہیں کہ اگر دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہوجائیگا۔(جاری ہے)
شور مچایا لیکن ان سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب تمام جماعتوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو شور کرنے والے بتائیں کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئے یا نہیں، شور مچانے والے خوفزدہ ہیں کہ اگر دھاندلی پکڑی گئی تو سب کا پردہ چاک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سوا سال 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے رہے اور جب آواز نہیں سنی گئی تو مجبورا ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا لیکن اب جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا ہونے پر ہم اسمبلیوں میں واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام ہمارا اصولی موقف تھا جس کی تشکیل سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا ، عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کے ثبوت اب جوڈیشل کمیشن کے سامنے لے کر جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی پکڑی گئی تو آئندہ انتخابات صاف شفاف ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.