خیبر پختونخوا میں پنشنرز کے لئے پنشنز کارڈ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا
پیر 6 اپریل 2015 21:05
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)خیبر پختونخوا میں پنشنرز کے لئے پنشنز کارڈ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکومت پنشنر زکی زندگی بھر کی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کو پنشن کی سہل طریقے سے بروقت ادائیگی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس سلسلے میں پنشنرز کو گرم اور سرد موسم میں بنکوں کے سامنے قطاروں میں کھڑا ہونے کی صعوبت سے بچانے کے لئے پنشن کی براہ راست بنک اکاؤنٹ میں منتقلی کے نظام کا اجراء کیا جاچکا ہے جس کو بتدریج توسیع دی جا رہی ہے۔
پنشنرز اپنی صوابدید اور سہولت کے مطابق کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے پنشن کی رقم نکال سکتے ہیں اور ان کو اے ٹی ایم کی سہولت بھی دستیاب ہے۔حکومت خیبر پختونخوا کے ایسے تمام پنشنرز جنہوں نے اپنی پنشن کمپیوٹرائزکروا لی ہے اور بذریعہ ڈی سی ایس براہ راست اپنے بنک اکاؤنٹ میں ماہانہ پنشن وصول کرتے ہیں ان کو مزید سہولت باہم پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت نے پنشنرز شناختی کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈی سی ایس سے استفادہ کرنے والے تمام پنشنرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ www.financekpp.gov.pkپر دستیاب فارم پر کر کے ایک عدد تصدیق شدہ تصویر کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر ونگ محکمہ خزانہ سول سیکرٹریٹ پشاور کو بذریعہ ڈاک ارسال کریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.