کے ای ایس سی میں ایم کیو ایم مافیا تھی ‘ والد کو مافیا کے خلاف کارروائی پر قتل کیا گیا ‘ عمر شاہد
منگل 7 اپریل 2015 13:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(کے ای ایس سی) اور موجودہ کے-الیکٹرک کے مقتول مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)شاہد حامد کے بیٹے عمر شاہد نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)مافیا تھی اور ان کے والد کو مافیا کے خلاف کارروائی پر قتل کیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں عمر شاہد حامد نے کہا کہ دسمبر 1996 میں جب میرے والد ایم ڈی کے ای ایس ای تعینات ہوئے تو اس کا مقصد یہ تھا کہ ادارے کو بحران سے نکالا جائے اور کرپشن کم کی جائے، وہ ادارے کی صفائی کرنا چاہتے تھے اور بطور ایم ڈی کے ای ایس سی کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے تھے۔
عمر شاہد نے بتایا کہ جب میرے والد نے ان ایشوز پر ایکشن لینا شروع کیا تو انھیں علم ہوا کہ کے ای ایس سی میں ایک مافیا موجود ہے جو ایم کیو ایم کی آڑ میں چل رہی ہے اور جب بھی میرے والد کوئی ایکشن لینے کی کوشش کرتے، ایم کیو ایم کا کوئی وزیر یا رہنما انھیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرتا اور یہ کہا جاتا کہ آپ نے کراچی میں رہنا ہے یا نہیں، ساتھ ہی انھیں کہا جاتا کہ جو ہم چاہ رہے ہیں آپ وہ کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.