اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامرہ ایئربیس حملہ پرکورٹ مارشل کی سزا پانے والے سابق ونگ کمانڈر کی اپنی سزا کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا‘سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
منگل 7 اپریل 2015 19:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کامرہ ایئربیس پر حملے کے بعد کورٹ مارشل کی سزا پانے والے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی جانب سے اپنی سزا کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی ۔
(جاری ہے)
منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے سابق ونگ کمانڈر محمد عامر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے کرنل (ر)انعام الرحیم ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس کے موکل کی پہلی تعیناتی لاہور میں ہوئی جبکہ اس کے بعد کراچی میں بھی تعینات رہے انہوں نے کہا کہ واقع کے بعد میرے موکل کو ہراست میں لیکر زبردستی استعفے پر دستخط کرائے گئے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے مذید کہا کہ کورٹ مارشل کی سزا دینے والی عدالت میں میرے موکل کو وکیل پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور میرے موکل نے پانچ مرتبہ درخواست دی کہ وہ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا ۔میری عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو دی جانے والی سزا کو معطل کیا جائے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.