کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 16گریڈ سے 19گریڈ کے 26 ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسزجاری کردیئے
منگل 7 اپریل 2015 21:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے 16گریڈ سے 19گریڈ کے 26 ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جو ایکس پاکستان چھٹیوں پر تھے مگر بیرون ملک جانے کی منظورشدہ تعطیلات ختم ہونے کے بعد بھی بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ، واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر HRD-A نے ایم ڈی واٹربورڈ کی منظوری سے شوکاز نوٹس ان تمام غیرحاضر افسران کو جاری کردیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یہ افسران بغیر اجازت و اطلاع کے طویل عرصہ سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں اور تعطیلات ختم ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے جبکہ مجاز اتھارٹی نے چھٹیوں میں اضافہ کیلئے ان کی درخواستیں بھی نامنظور کردی تھیں نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی سروس بک اور سروس ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے ان کا محکمہ جاتی ریکارڈ محکمہ ہیومن ریسورسز و ایڈمن واٹربورڈ میں موجود نہیں جبکہ مذکورہ افسران حالیہ فزیکل ویریفکیشن میں بھی پیش نہیں ہوسکے لہٰذا نوٹس کی وصولیابی کے 15روز کے اندر تحریری جواب داخل کریں ، اس شوکاز کے نوٹس کا جواب نہ ملنے پر ex-past (یک طرفہ )فیصلہ کیا جاسکتا ہے ،جن افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان میں ارشد جاوید سیکریڑی/او ایس ڈی ،(بی ایس 19)،فرخ نعیم ،ایس ای (بی ایس 19)قمر فریدی ،ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 18 ) عطاء اللہ ایس ای (بی ایس 19)قمر فریدی ،ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 18) جاوید حامد صدیقی ایس ای(بی ایس 19)قمر فریدی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) ریاض الرحمان ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) عمران غنی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) ایس وقاص حسین ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) رفیق احمد ترک،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17)اعجاز احمد،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر(بی ایس17) محمد عارف فاروقی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17) سید طارق علی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17 ) محمد داوٴد،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر( بی ایس 17) ایم محمود،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) محمد جمیل احمد،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر بی ایس17) ہدایت اللہ ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) اعجاز علی سیال،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس 17 ) رضا عارف زیدی ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (بی ایس17) ایم نجیب قریشی ،سب انجینئر( بی ایس16)ظفراحمد ،سب انجینئر( بی ایس 16)رضوان سعید،سب انجینئر( بی ایس16)عبدالوکیل خان ،سب انجینئر( بی ایس16)عمران مسعود،سب انجینئر (بی ایس16)آفتاب الیاس ،سب انجینئر (بی ایس16)ایس فہیم اقبال رضوی ،سب انجینئر( بی ایس 16)اورعبدالخالق،سب انجینئر (بی ایس 16)شامل ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.