محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے بھارت روانہ
بدھ 8 اپریل 2015 16:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے نامور آل راؤنڈر اپنے بالنگ ایکشن کے باضابطہ ٹیسٹ کیلئے بھارت روانہ ہو گئے ، آج چنائی میں ٹیسٹ دیں گے ۔پی سی بی کی درخواست پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے باؤلنگ ایکشن کے آفیشل ٹیسٹ کیلئے 9 اپریل کی تاریخ دی ہے۔
(جاری ہے)
حفیظ کو گزشتہ برس دسمبر میں غیرقانونی باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے سے معطل کر دیا گیا تھا، ابتدائی طور پر انہوں نے 6 فروری کو ٹیسٹ دینا تھا لیکن انجری کے باعث وہ ٹیسٹ نہیں دے سکے تھے اور انجری کے باعث انہیں ورلڈ کپ سے بھی دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔
ستمبر 2014ء میں چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کے دوران حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا لیکن اس کا انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی اثر نہیں تھا اس کے بعد نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوران دوبارہ ان کے ایکشن پر اعتراض کیا گیا۔ وہ دسمبر میں آفیشل ٹیسٹ کلیئر کرنے میں ناکام رہے جس پر آئی سی سی نے ان پر ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کی پابندی عائد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.