فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے منبر و محراب سے آواز بلند کی جائے‘نعیمین ایسوسی ایشن
اسلام مخالف قوتیں امت مسلمہ کو مسلکی اعتبار سے تقسیم کرکے مسلمانوں کو عالمی سطح پر کمروز کرناچاہتی ہیں‘پروفیسر لیاقت علی صدیقی
بدھ 8 اپریل 2015 19:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء )نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے آئمہ و خطباء منبر ومحراب سے آواز بلند کر یں،اسلام مخالف قوتیں امت مسلمہ کو مسلکی اعتبار سے تقسیم کرکے مسلمانوں کو عالمی سطحی پر کمروز دیکھناچاہتی ہے۔ان خیالات کااظہارنعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدرپروفیسر لیاقت علی صدیقی نے شیالیمارٹاؤن میں نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت پوری امت کااجتماعی فرض ہے۔خطہ عرب میں دیر پا امن کا قیام جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔مسئلہ یمن پر مسلم ممالک کی سربراہان امت کے مجموعی مفادات کو مدنظر رکھ کراپنا کردار اد ا کریں۔(جاری ہے)
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہبازاحمد سیفی ،مرکزی رابطہ سیکرٹری مولانامحمدفداحسین قادری،مفتی ذیشان علی صابری،مولانا محمدسلیم نعیمی،مولانا نواز احمدچشتی،مولانامحمدنوید اشرف نعیمی،مولانا محمدراشد علی نقشبندی،مولانامحمد صدیق قادری اورمولانا محمد آصف علی نعیمی سمیت دیگرمرکزی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب اور یمن کی کشیدگی مسلم ممالک کو آپس میں لڑانے کی خطرناک عالمی سازش ہے۔ اتحاد کی قوت سے اسلام دشمنوں قوتوں کے ناپاک عزائم کوناکام بنایا جاسکتاہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.