مردان،گرمی کی شدت میں اضافہ ، علاقے میں سپرے نہ ہونے سے مچھروں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

بدھ 8 اپریل 2015 19:51

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) گرمی کی شدت میں اضافہ ، ٹی ایم اے مردان کی جانب سے مچھر مار سپرے نہ کرنے کی پالیسی عوام کے گلے پڑگئیں۔مچھروں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا، ملیریا بحارنے وبائی صورت اختیار کرلی، طبعی اداروں میں مریضوں کا رش، ادویات ناپید، تحریک انصاف حکومت کی تبدیلی بھی کام نہ آئی، شہریوں کا وزیر بلدیات سے مردان شہر ومضافات میں مچھرمار سپرے کرانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق مردان شہر میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی بڑی وجہ ٹی ایم اے مردان کی ناقص صفائی اورشہر میں تاحال مچھرمار سپرے نہ کرنے کے باعث مچھروں کی افزائش نسل تیزی سے جاری ہے ، اورملیریا کے علاوہ ڈینگی مچھروں کی تعداد بڑھ چکی ہے جس کے کاٹنے سے ملیریا بحارنے وبائی صورت اختیار کرلی ہے اورمردان کے سرکاری طبعی اداروں کے علاوہ نجی کلینکوں پر بھی مریضوں کا رش بے تحاشہ بڑھ گیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ مردان شہر ومضافات میں مچھرمار سپرے کرانے کے لیے ٹھوس احکامات صادر کریں۔

متعلقہ عنوان :