پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر یں گے‘ میا ں محمو د الرشید
بدھ 8 اپریل 2015 22:33
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سمیت ہر فورم پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر یں گے ‘(ن) لیگ کا اخلاقیات اور اصولوں سے دور کا بھی تعلق نہیں انکو سیاسی تر بیت کی ضرورت ہے ‘غر یبوں کے مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے جو ملک کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائے گی ‘ حکو مت مزید مہنگائی کر نے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر یں ۔
اپنے دفترمیں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ موجودہ حکمران عام انتخابات کے دوران جوش خطابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں مگر آج حکمرانوں کو کوئی وعدہ یاد ہے اور نہ ہی وہ مسائل کو حل کر نے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے صنعتوں کی بند ش کی وجہ سے بے روزگاری اور مہنگائی کا شکار ہے مگر حکمران مسائل کو حل کر نے کی بجائے عوام کو مزید مسائل کا شکار کر رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کے سواکسی اور جماعت کے پاس ایماندار سیاسی قیاد ت موجود ہے نہیں اس لیے صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے مگر حکمران ”میرٹ“کے نعرے لگا کرقوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.