فلم ”کک2“ جلد سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی
فلم میں ایک آئٹم سانگ کے لیے کینیڈین اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے
جمعرات 9 اپریل 2015 11:51
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ”کک“ ایک ریکارڈ ساز فلم ثابت ہوئی تھی تاہم سلمان کے پرستاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ہی ان کی فلم ”کک2“ بھی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ” کک 2 “ میں ایک آئٹم سانگ کے لیے اداکارہ نورا فاتحی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے اوراس گانے کو عکس بند کرنے کے لیے خصوصی طور پر سیٹ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
فلم دھاڑ ( Roar ) سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی کینڈین ماڈل و اداکارہ نورا فاتحی رواں برس فروری میں ریلیز ہونے والی تام فلم ”ٹیمپر“ کے لیے ایک آئتم سانگ پر اپنی پرفارمنس دکھا چکی ہیں۔نورافاتحی جو ڈانس میں خاصی مہارت رکھتی ہیں کا کہنا ہے کہ میں ہپ ہاپ ، ڈانس ہال اور بیلے ڈانس میں خصوصی مہارت رکتھی ہوں جب کہ میں مادھوری ڈکشت کے ڈانس کی وڈیوز دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اور ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب سے خاص بات جو مجھے مادھوری ڈکشت کی پرفارمنس سے حاصل ہوئی وہ چہرے کے تاثرات ہیں اور ان کے ذریعہ وہ اپنے رقص میں ایک اضافی خوبی پیدا کرلیتی تھی اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.