این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں ،پیچھے نہیں ہٹیں گے،جہانگیر ترین
جمعرات 9 اپریل 2015 13:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ ،عوام خوف کی فضاء سے نکل کر دل کی آواز پر ووٹ دیں،سیاسی جماعتوں کو مذاکرات پر زور دینا چاہئے، تشدد سے منفی پیغام جائیگا، جاوید ہاشمی سیاسی موت مرچکے ہیں۔
۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی واحد وفاقی جماعت ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 246 کا ضمنی انتخاب آسان نہیں مگر ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو سیاسی طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کراچی میں ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد اپنا امیدوار میدان میں لائے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام خوف کی فضاء سے باہر نکل کر دل کی آواز پر ووٹ دیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کا کوئی امپائر نہیں ، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں سیاسی ماحول میں موجود کشیدگی دورکرنے کی کوششیں کررہی ہیں، جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات پر زور دینا چاہئے، تشدد سے منفی پیغام جائیگا، انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سیاسی موت مرچکے ہیں، اب ملک کے سیاسی منظر نامے میں ان کی کوئی وقعت نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.