زمبابوے کی ٹیم پاکستان کادورہ کرنے پرتیار
جمعرات 9 اپریل 2015 16:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان کے سونے کرکٹ میدان مئی میں آباد ہونے کا امکان روشن ہوگیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم مختصر ٹور کیلئے پاکستان آنے پر تیارہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کی ورلڈ کپ کے دوران زمبابوین کرکٹ حکام سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں افریقی ملک نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا خواہش ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے بورڈ کے درمیان مذاکرات کے مطابق مہمان ٹیم مختصردورہ پاکستان میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریزکھیلے گی۔(جاری ہے)
ملک میں سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر پی سی بی نے تمام میچز لاہور میں منعقدکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مارچ دوہزارنو میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے نوگوایریا بن گیا۔
اور کوئی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر نہیں آئی۔ گذشتہ سال کینیا کی ٹیم نے لاہورمیں پاکستان اے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کھیلے تھے۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کیساتھ دورہ پاکستان کے معاملات آخری مراحل میں ہیں۔ سیریز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ اور دیگر امور اگلے ہفتے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران طے کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.