عمران خان کی این اے 246آمد ، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات
جمعرات 9 اپریل 2015 16:38
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دورہ این اے 246 کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ لیاقت آباد 10 نمبر سے سہراب گوٹھ تک شاہراہ پاکستان کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ شاہراہ دونوں اطراف رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں ۔ پولیس نے حفاظتی انتظامات کے تحت کریم آباد ، حسین آباد ، عائشہ منزل ، عزیز آباد ، شریف آباد اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بند کرا دیا تھا جبکہ کریم آباد پر پی ٹی آئی کے مرکزی کیمپ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔
پولیس کی بھاری نفری نے کریم آباد کے کیمپ کو گھیرا ہوا تھا اور کیمپ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے تھے ۔(جاری ہے)
شاہراہ پاکستان اور اطراف کے راستوں کی بندش اور عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے باعث شاہراہ پاکستان کے اطراف علاقوں لیاقت آباد ، غریب آباد ، ناظم آباد ، ناگن چورنگی ، گلشن اقبال ، سوک سینٹر ، شاہراہ فیصل سمیت اطراف کی سڑکوں اور شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا ۔
میٹرک کے امتحان دے کر امتحانی مراکز اور اسکولوں سے چھٹی کے بعد گھروں کو واپس جانے والے طلباء و طالبات اور عام شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے اور ٹریفک پولیس کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کو کنٹرول کرنے میں لگی رہی تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹریفک جام کے باعث شہریوں کے معاملات زندگی شدید متاثر ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.