کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لئے قانون پر عمل درآمد کے لئے ہر ضلع میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائیں گی، عبد الرشید سولنگی
جمعرات 9 اپریل 2015 17:36
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) سیکریٹری محکمہ ترقی نسواں عبدالرشید سولنگی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لئے قانون پر عمل درآمد کے لئے ہر ضلع میں جلد مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائیں گی۔انہوں نے یہ بات آج محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے UNICEFکے تعاون سے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے قانون سے آگاہی کے لئے منعقدکی جانے والی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں 15 پولیس افسران اور 15 وکلاء نے شرکت کی ۔
سیکریٹری نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں اسمبلی کے ذریعے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لئے قانون منظور کیا گیا ہے جبکہ دیگر صوبے ابھی تک اس قانون کو نافذ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ 1929 کے شادی کے قانون کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئے قانون کے تحت شادی کی عمر16 سال سے بڑھا کر 18 سال کر دی گئی ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں ملوث افراد کو 2 سے 3 سال کی سزا بمعہ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزارت خزانہ کو بینک کھاتوں میں موجود غیر استعمال شدہ عوامی رقوم کو اپنے قبضے میں لینے کی اجازت؟
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
-
نومئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات: اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
عدالت نے بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کی درخواست نمٹا دی
-
برطانیہ اور یورپی یونین کا نیا فوڈ بارڈر کنٹرول
-
امریکا میں خالصتان تحریک کے راہنماءپنونت سنگھ پنوں کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دست راست انٹیلی جنس افسر نے قتل کروایا
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.