سیکٹرایچ ایٹ فور میں معذور بچوں کے سکول میں تین ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی
طلباء، اساتذہ ،سٹاف اورکالونی کے مکینوں کا اہلخانہ سمیت شدید احتجاج ،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
جمعرات 9 اپریل 2015 18:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی سیکٹرایچ ایٹ فور میں معذور بچوں کے سکول اور سپیشل ایجوکیشن کے کلاس فور ملازمین کی کالونی میں تین ہفتے سے زائد گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی،سکول کے طلباء، اساتذہ ،سٹاف اورکالونی کے مکینوں نے اہلخانہ سمیت شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرایچ فور میں واقع معذور بچوں کے سکول( سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے ذہنی معذوراطفال) اور اس سے ملحقہ کلاس فور ملازمین کی کالونی میں18 مارچ کو ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث اب تک بجلی کی فراہمی معطل ہے جس سے معذور بچوں، سکول سٹاف اورملحقہ کلاس فور ملازمین کی کالونی کے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے آئیسکودفترکے متعددچکرلگانے کے باوجودمسئلہ حل نہ ہونے اوربجلی بحال نہ ہونے پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا سٹاف، اساتذہ اور سکول کے بچے اورملحقہ سٹاف کالونی کے رہائشی اپنے بچوں سمیت سڑک پرنکل آئے اورشدید احتجاج کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.