چنیوٹ، ڈاکوؤں نے گھر لوٹنے کے بعد اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پورے گھر کو آگ لگا دی
جمعرات 9 اپریل 2015 18:46
چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء )چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحیدآباد عمر روڑ پر ڈاکوؤں نے گھر لوٹنے کے بعداہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے کمرے میں بند کرکے پورے گھر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے گھرمیں پڑا باقی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آبادکے رہائشی مہر ارشد ہرل کے گھر گزشتپ رات 5مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے جاتے ہوئے گھر میں پڑے سامان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے گھر کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔
ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے آگ کے شعلے دیکھ کر اہل محلہ نے گھر والوں کو بند کمرے سے باہر نکالا آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ جبکہ متاثرین کے مطابق واقعہ کے حوالہ سے ریسکیو 15اور دیگر پولیس اداروں میں مدد کے لئے فون کیا جا تا رہا مگر کسی نے بھی امداد کے لئے فون کال نہ سنی جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.