سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کی مدت 30 دن سے کم کرکے 15 دن کردی
جمعہ 10 اپریل 2015 16:07
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)سعودی حکومت نے موجودہ حالات کے پیش نظر زائرین کے لئے عمرہ ویزا کی مدت 30 دن سے کم کرکے 15 دن کردی ہے جبکہ پاکستانی زائرین جن کے پہلے ہی تمام ائیر لائنز نے 30 دن کی واپسی کے ٹکٹ جاری کئے ہیں انہوں نے تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا سعودی حکومت وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری ڈاکٹر عیسیٰ بن محمد رواس نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ عمرہ زائرین کو عمرہ کی سعادت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب نے حج اور عمرہ کوٹہ میں تین سال کے لئے جس کمی کا اعلان کیا تھا وہ آئندہ سال حج سے قبل تک نافذالعمل رہے گا۔ اور آئندہ سال عمرہ اور حج کوٹہ میں کی گئی کمی بحال کر دی جاے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ سروسز سے وابستہ تمام ممالک کے پراؤیٹ و سرکاری ادارے سعودی حکومت سے تعاون کریں۔(جاری ہے)
اور عمرہ زائرین کی طے شدہ ویزا مدت میں واپسی یقینی بنائیں۔
سعودی عرب کی نئی عمرہ پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوے ایسوسی ایشن آف حج آرگنائزرز کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے رواں برس ریکارڈ تعداد میں عمرہ ویزے جاری کئے ہیں جبکہ عمرہ سیزن بھی چھ ماہ سے بڑھا کر آٹھ ماہ کردیا ہے۔ لہٰذہ آئندہ اسلامی مہینوں رجب، شعبان اور رمضان المبارک میں سعودی تعلیمات پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام ائیر لائنز بھی زائرین سے تعاون کریں اور 30 دن کی واپسی کے جو ٹکٹ ایشو ہو چکے ہیں ان کی سعودی عرب سے واپسی کی تبدیلی پر چارجز نہ لئے جائیں ۔ انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رجب، شعبان اور رمضان المبارک میں سعودی کمپنیوں کی طرف سے عمرہ ویزا کے ریٹس میں بے تحاشہ اضافے کا بھی نوٹس لیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.