ھنگو ،لوکل باڈیز انتخابات،الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی
جمعہ 10 اپریل 2015 16:39
ھنگو( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ضلع ھنگو میں لوکل باڈیز انتخابات،الیکشن کمیشن نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی،ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مقررمعاونت کے لیے سات ریٹرنگ آفیسر ز کو ذمہ داریاں تفویض،الیکشن آفس میں امیدواروں کی رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات،بلدیاتی انتخابات کو ہر حال میں شفاف ،آزادانہ اور منصفانہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر صابر خان اور الیکشن آفیسر ضلع ھنگو شہاب الدین کی میڈیا بریفنگ۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ھنگو میں بھی بلدیاتی انتخابات کی گہما گہمی شروع ہے اور الیکشن کمیشن ھنگو کا عملہ تند دہی کے ساتھ امیدواروں کی رہنمائی اور انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر صابر خان اور الیکشن آفیسر شہاب الدین نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ لوکل باڈیز الیکشن کے لیے ڈپٹی کمشنر ھنگو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ہیں جبکہ تحصیل ھنگو کے لیے چار جبکہ تحصیل ٹل کے لیے تین ریٹرنگ آفیسرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ سید غفور شاہ اسسٹنٹ کمشنر ٹل رئیسان اور کچ وارڈز کے ریٹرنگ آفیسر ہونگے،چیف میونسپل آفیسر ھنگو اختر منیر خانباڑی اور گنجانو کلے وارڈز،اے اے سی ریونیو حیدر حسین کوٹکی،بلیامینہ،اور دربند وارڈز،نور سعید پرنسیپل ڈگری کالج ٹل ڈوآبہ،نریاب ون اور نریاب ٹو،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ریاض بنگش کربوغہ،طورہ وڑی،درسمند، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حمید اللہ توغ سرائے ،کاہی اور محمد خواجہ وارڈز اور حازق الرحمان ای ڈی اہ ایجو کیشن ٹل اربن،ٹل رورل اور دلن وارڈز کے لیے ریٹرنگ آفیسر مقرر کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر صابر خان اور الیکشن آفیسر شہاب الدین نے کہا کہ الیکشن کمیشن ھنگو کا عملہ تندہی کے ساتھ امیدواروں کی رہنمائی اور انتخابات کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے اور وہ ڈی ار او اور ریٹرنگ افیسران کے ساتھ مل کر لوکل بادیز انتخابات کا ہر حال میں شفاف،منصفانہ اور ازادانہ انعقاد یقینی بنائے گا۔انہون نے امیدواروں سے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنا کر ذمہ داری اور قانون پسندی کا ثبوت دیں اور الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ عملے کے ساتھ تعاون کر کے انتخابات کے عمل کی شفافیت میں اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.