یونین کونسلز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجائے دو لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے،شرجیل میمن
جمعہ 10 اپریل 2015 20:18
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ یونین کونسلز کو ماہانہ ایک لاکھ روپے کی بجائے دو لاکھ روپے فنڈز جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے اور محکمہ خزانہ سے اس بات سے اتفاق کیا ہے ۔ اس سے یونین کونسل کے ملازمین کا تنخواہوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔
(جاری ہے)
وہ جمعہ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کراچی کی 178 یونین کونسلز کے ملازمین کو گذشتہ 20 ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یونین کونسز میں زیادہ بھرتیوں کی وجہ سے تنخواہوں کے مسائل پیدا ہوئے ہیں لیکن اب یہ مسائل حل ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل کونسلز کے آکٹرائے اینڈ ضلع ٹیکس ( او زیڈ ٹی ) کے متبادل ٹیکس کے شیئر میں 20 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.