پی ٹی آئی ارکان کس حیثیت سے قومی اسمبلی آئے ، سابق چیف جسٹس کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط
ہفتہ 11 اپریل 2015 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری تحریک انصاف کے استعفے منظور کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے اور استعفے منظور نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کے روز سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری عام شہری کی حیثیت سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے بھجوائے تھے جنہیں منظور نہ کر کے آئینی کی خلاف ورزی کی کی گئی ،آرٹیکل 64 کی شق نمبر ایک اور 2 کی رو سے 40 دن تک غیر حاضر رہنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیکر اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہ کر کے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے ،سپیکر کی ذمہ داری تھی کہ وہ استعفے منظور کرتے اور الیکشن کمیشن کو خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پابند کرتے ۔(جاری ہے)
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے خود استعفے سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے ہیں،استعفے دینے کے بعد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ میں کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ،یہ لوگ پارلیمنٹ میں کیسے آئے ہیں،آئین کے آرٹیکل164 کے تحت پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں رہے۔
سابق چیف جسٹس نے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کس حیثیت سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ان کے استعفے فوری طور پر منظور کئے جائیں ۔میں عام شہری کی حیثیت سے آپ سے استدعا کررہا ہوں کہ اس معاملے پر آپ آئینی کردار ادا کریں ،اگر کوئی اور عام شہری عدالت چلاگیا تو آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.