فاسٹ باوَلر سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 اپریل 2015 20:46

فاسٹ باوَلر سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 اپریل 2015 ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوَلر سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سہیل خان کو پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کروایا گیا تھا، ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد انجری کی نوعیت سنگین ہونے کے باعث سہیل خان دورہ بنگلہ دیش سے باہر کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنید خان کو دورہ بنگلہ دیش کیلئے سہیل خان کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :