انوشکا کی وجہ سے میرا کھیل بہتر ہوا ‘ویرات کوہلی

پیر 13 اپریل 2015 11:54

انوشکا کی وجہ سے میرا کھیل بہتر ہوا ‘ویرات کوہلی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) بھارتی ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سٹار اور ان کی گرل فرینڈ انوشکا شرما نے انہیں اچھا کھیلنے اور پرسکون رہنے میں مدد کی۔پین ویلا کی ایک رپورٹ میں کوہلی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد لوگوں کے انوشکا کے خلاف سخت ردعمل سے انہیں بہت افسوس ہوا۔

مجھے بہت افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں لوگ اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔لوگوں نے انوشکا کی تصاویر جلائیں اور انہیں ٹیم اور میری ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ویرات کوہلی کے مطابق کسی بھی شخص نے باہر آ کر یہ نہیں کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں میری چار سنچریوں کی وجہ بھی انوشکا ہی تھیں حالانکہ انوشکا سیریز کے ہر ٹیسٹ میچ میں میری حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھیں کوہلی کے مطابق لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ سیریز میں ان کی اچھی پرفارمنس کی ایک بڑی وجہ انوشکا ہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وہ انوشکا کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں اور اسی وجہ سے میدان میں وہ خوش اور پرسکون رہتے ہیں۔ویرات نے بتایا کہ انہیں یہ جان کر بہت دھچکا پہنچا کہ لوگ کسی کی ذاتی ذندگی کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے انوشکا کے دفاع میں کہا کہ شکست میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں بلکہ انہوں نے مجھ پر صرف مثبت اثرات ہی ڈالے ہیں۔

متعلقہ عنوان :