عوام کو ضمنی انتخابات NA-246میں صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہیں، سید کمال احمد
پیر 13 اپریل 2015 18:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد نے کہا ہے کہ NA-246کے تمام پولنگ اسٹیشن کے اندر و اطراف میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے NA-246کے ضمنی انتخابات کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اقبال احمد خان ، ندیم حنیف ،تسلیم بیگ ،محمد علی ، غوث محی الدین، اکبر حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔سید کمال احمد نے کہا کہ NA-246کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تمام پولنگ اسٹیشن کے اطراف تجاوزات کے خاتمے اور وال چاکنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی قسم کی تخریب کاری کا اندیشہ نہ ہو سکے ۔(جاری ہے)
اس موقع پر لائٹس ، صفائی ستھرائی ، پینے کے پانی کے انتظامات کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام محکمہ جات کے افسران اپنے عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ بلدیاتی امور کی انجام دہی کو بہتر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی روزانہ کا کام ہے اس میں ایک روز کی کوتاہی بھی سابقہ کارکردگی کو صفر کردیتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات NA-246 کے درمیان صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات مہیا کرکے عوام کو صحت مند اور پرفضا ماحول دے سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.