معروف کامیڈین ببوبرال کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی
بدھ 15 اپریل 2015 13:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببوبرال کی چوتھی برسی آج ( جمعرات ) 16اپریل کو منائی جائے گی ۔ اس موقع پران کی رہائشگاہ اور تھیٹروں میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکی جائے گی۔ ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ببو برال نے سنہ 1982ء میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔
ببو برال ابتدا ء میں ون مین شو کیا کرتے تھے، تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے “سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایتکاری بھی کی۔(جاری ہے)
ببوبرال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔اس قدر گہری دلچسپی کہ وہ پاکستانی سنگرز مہدی حسن، نورجہاں، نصرت فتح علی، طفیل نیازی، عالم لوہار، عنایت حسین بھٹی سمیت درجن گلوکاروں کی نقل کرتے ہوئے ان کے انداز میں آسانی سے گا بھی لیا کرتے تھے۔
اسی طرح بولی وڈ اور ہالی وڈ سنگرز کے انداز میں گانے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتے تھے۔پھر طبلہ، ڈھولک اور ہارمونیم بجانے کی بھی انہوں نے باقاعدہ تربیت لی تھی اور بطور گلوکار اپنا ایک البم بھی ریکارڈ کرایا۔ببو برال کی زندگی کی آخری فلم ”چناں سچی مچی “تھی جبکہ ہندوستان جا کر بھی انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ببوبرال اور مستانہ کی جوڑی نے مل کر کئی لازوال اسٹیج ڈرامے کئے اور ایک مشترکہ فلم بھی کی۔اتفاق سے دونوں سنہ 2011ء میں ایک ہی مہینے میں دنیا سے رخصت ہوئے۔ایوب اختر المعروف ببو برال کو زندگی کے آخری ایام میں جگر کے کینسر ، گردوں اور شوگر کے امراض کا سامنا تھا۔جس کے باعث وہ 52برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد 16اپریل 2011ء کو لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.