رواں برس میری 5 نئی فلمیں پیش کی جائیں گی : ہمایوں سعید

بدھ 15 اپریل 2015 13:26

رواں برس میری 5 نئی فلمیں پیش کی جائیں گی : ہمایوں سعید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ رواں برس میری 5نئی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ میری تمام فلموں میں مختلف نوعیت کے کردار ہیں جو عوام کو پسند آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید کی نئی فلموں میں یلغار،کمبخت ،ارتھ ٹو،جوانی پھر نہیں آنی اور ہمایوں کی ایک ذاتی فلم شامل ہے۔ماضی میں ہمایوں سعید کی فلمیں انتہا اور میں ہوں شاہد آفریدی عوام نے بہت پسند کی تھیں۔#/s#