حلفاً کہتا ہوں 2013 کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور نہ موجودہ حکومت کسی قسم کے پلان کے تحت آئی ہے وزیر خزانہ
جو ڈیشل کمیشن میں دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا پاک بھارت تجارت شروع ہونے میں بھارت کی جانب سے تاخیر ہے حکومت پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ملازمین متاثر نہیں ہونگے اسحا ق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 15 اپریل 2015 22:36
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں کہ 2013 کے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اور نہ موجودہ حکومت کسی قسم کے پلان کے تحت آئی ہے جو ڈیشل کمیشن میں دو دھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا پاک بھارت تجارت شروع ہونے میں بھارت کی جانب سے تاخیر ہے حکومت پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ملازمین متاثر نہیں ہوں گے۔
بدھ کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں منعقدہ تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آ چکا ہے اور وہ اپنا کام کل سے شروع کر رہا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ یہ ضروری نہیں کہ جوڈیشل کمیشن 45 روز میں ہی اپنی تحقیقات مکمل کرے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
2013 کے الیکشن کے بعد نواز شریف حکومت کے اقدامات سے ملکی زر مبادلہ میں اضافہ ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری دن بدن بڑھ رہی ہے۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہووں نے کہاکہ 2013 کے الیکشن کے بعد ہمیں لْٹا پْوٹا پاکستان ورثے میں ملا تاہم حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت آج فارن انوسٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے۔ پاکستان میں مسائل ضرور ہیں تاہم یہ مسائل دنوں میں حل ہونے والے نہیں کہ بٹن دبائیں تو مسائل حل ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نان ایشوزکوایشوبنایاجارہاہے دھرنوں کے باوجود پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہورہی ہے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ ریلویز،توانائی کے شعبوں میں بھی معاہدے ہوں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کے 26فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے پی آئی اے کے حصص فروخت کرنے سے ملازمین متاثر نہیں ہوں گے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.